News1

ہندواڑہ خونین جھڑہ میں 2عسکریت پسند جاں بحق 
جھڑپ جاری ، علاقہ میں مزید عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کا دعویٰ
سرینگر؍13؍نومبر//شام دیر گئے زچلڈارہ راجوار ہندواڑہ میں عسکریت پسندوں نے ناکہ پر بیٹھے پولیس وفورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی اگر چہ جنگجوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم وہ گاؤں میں پھنس کر رہ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دوعسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ زچلڈارہ ہندواڑہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ2جنگجوؤں کو مار گرایا گیا ہے، تاہم گاؤں میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق زچلڈارہ راجوار ہندواڑہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس وفورسز نے ناکہ لگایا اس دوران نماز مغرب کے بعد جونہی عسکریت پسند گاؤں میں نمودار ہوئے سیکورٹی فورسز نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تاہم جدید اسلحہ سے لیس جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی ۔ نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس دوران پورا علاقہ گولیوں کے گن گرج سے لرز اٹھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق زچلڈارہ ، راجورہ ہندواڑہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ زور دار دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2عسکریت پسند جن کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی جا ں بحق ہوئے ۔ جے کے این ایس نے اس ضمن میں جب دفاعی ذرائع کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ زچلڈارہ راجوار ہندواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق ناکہ پر بیٹھے پولیس وفورسز پر فائرنگ کرنے والے 2عسکریت پسند گاؤں میں پھنس کررہ گئے ہیں جنہیں مار گرا یا گیا ہے۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ امکانی احتجاجی مظاہروں کوٹالنے کیلئے زچلڈارہ ہندواڑہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial