news5

عساکرسے M4رائفل کی برآمدگی حساس معاملہ
امریکی ساخت کی کاربائین رائفل پاکستانی فوج نے عسکریت پسندوں تک پہنچائی/آئی جی پی کشمیر
سرینگر؍۷؍نومبر //اعلیٰ سیکورٹی حکام نے’’ جاں بحق عساکرسے M4رائفل کی برآمدگی کوحساس معاملہ‘‘قراردیتے ہوئے شبہ ظاہرکیاکہ امریکی ساخت کی یہ کاربائین رائفل پاکستانی فوج نے جنگجوؤں تک پہنچادی ہے۔آئی جی پی کشمیرمنیراحمدخان اورفوج کی وکٹرفورس کے کمانڈنگ آفیسرمیجرجنرل بی ایس راجونے کہاکہ جنگجوؤں کے پاس M4جیسی بندوق کاپہنچناایک حساس معاملہ ہے ،جسکی تحقیقات عمل میں لانے کیساتھ ساتھ یہ بات متعلقہ سفارتخانوں تک بھی پہنچائی جائیگی ۔اس دوران آئی جی پی کشمیرنے کہاکہ جیش چیف مولانامسعوداظہرکے بھتیجے طلحہ رشیدکی نعش کی حوالگی کامعاملہ پاکستان کیساتھ اُٹھایاجائیگا۔کے این ایس نمائندے کے مطابق پولیس کے صوبائی سربراہ منیراحمدخان نے پولیس کنٹرول روم سری نگرمیں فوج وفورسزکے اعلیٰ حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ پلوامہ پولیس ، 44RR اور سی آرپی ایف کی 182ویں اور183ویں بٹالین نے سوموارکی شام مشترکہ طور پر اگلر کنڈی راجپورہ پلوامہ نمای گاؤں میں تلاشی کاروائی شروع کی ۔ یہاں موجود جنگجو وں نے فورسزکی تلاشی پارٹی کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،جسکے نتیجے میں44آرآرسے وابستہ کانسٹبل شام سندر اور ایک عام شہری طارق احمد ڈار ساکن اگلر کنڈی شدید زخمی ہوئے جن کوعلاج معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا ۔آئی جی پی کشمیرکے بقول فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ عام شہری کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوابی کاروائی کے دوران جیش محمد تنظیم کے ساتھ وابستہ تین جنگجوہلاک ہوئے جن میں 2غیرملکی اور ایک مقامی جنگجوتھا ۔ مارئے گئے جنگجو وَں میں جنوبی کشمیر کیلئے جیش محمدکا ڈویژنل کمانڈر محمودبھائی ،اُسکاپاکستانی ساتھی طلحہ رشیداورایک مقامی جنگجو وسیم گنائی ساکن دربگام پلوامہ بھی شامل ہے۔پولیس کے صوبائی سربراہ نے کہاکہ وسیم گنائی نے19اگست2017کو جنگجو ؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ آئی جی پی کشمیرکاکہناتھاکہ اس جھڑپ کے دوران ماراگیاایک جنگجوطلحہ رشیدجیش محمدکے چیف مولانہ مسعود اظہر کا بھتیجا تھا۔انہوں نے کہاکہ جنگجوگروپ نے خودبھی اسبات کااعتراف کرلیاہے کہ طلحہ رشیدجیش چیف کابھتیجاتھا۔منیراحمدخان نے کہاکہ اب یہ معاملہ پاکستانی حکومت کیساتھ متعلقہ چینل کے ذریعے اُٹھایاجائیگاکہ وہ طلحہ رشیدکی نعش لیں ۔انہوں نے کہاکہ موزون چینل کے ذریعے پاکستان کویہ پیغام پہنچادیاجائیگاکہ وہ جیش محمدچیف مولانامسعوداظہرکے بھتیجے طلحہ رشیدکی نعش حاصل کرے ۔کے این ایس نمائندے کے مطابق پولیس کنٹرول روم سرینگرمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں موجودفوج کی وکٹرفورس کے سربراہ میجرجنرل بی ایس راجونے کہاکہ اگلرکنڈی پلوامہ میں ایک معرکے کے دوران مارے گئے جنگجوؤں کی تحویل سے امریکی ساخت کیM4کاربائین رائفل کابرآمدہوناایک انتہائی حساس معاملہ ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ یہ ایک جدیدترین رائفل ہے جوعمومی طورنیٹوکی فوج میں شامل افسراوراہلکاراستعمال کرتے ہیں ۔میجرجنرل بی ایس راجوکاکہناتھاکہ پاکستانی فوج کاایک خصوصی گروپ بھی نیٹوسے وابستہ ہے ،اسلئے ہم یہ یقین کرنے پرمجبورہیں کہ امریکی ساخت کی M4کاربائین رائفل پاکستانی فوج نے ہی جیش محمدسے وابستہ جنگجوؤ ں کوفراہم کردی ہے۔اس موقعہ پرآئی جی پی کشمیرمنیرخا ن نے کہاکہ مارے گئے جنگجوؤں سے ایم4رائفل کابرآمدہوناایک حساس معاملہ ہے ،جسکی تحقیقات عمل میں لائی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ اسبات کی باریک بینی کیساتھ تحقیقات عمل میں لائی جائیگی کہ M4جیسی جدیدترین کاربائین رائفل جیش محمدسے وابستہ جنگجوؤ ں تک کیسے پہنچی ۔منیراحمدخان کاکہناتھاکہ متعلقہ چینل کے ذریعے یہ معاملہ مختلف سفارتخانوں تک بھی پہنچایاجائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial