news8

لوگوں نے برقہ پوش گیسو تراش کی درگت بنائی
پولیس نے لیاٹیر گیس شلنگ کر کے فرقہ پوش شخص کو اپنی تحویل میں ، پوچھ تاچھ شروع
سرینگر؍۲۶، اکتوبر//اونتی پورہ میں لوگوں نے مبینہ طور پر برقہ پوش گیسو تراش کو دھرد بوچ کر اُسکی درگت بنائی ۔پولیس نے ٹیر گیس شلنگ کر کے فرقہ پوش شخص کو اپنی تحویل میں لیا ،جسے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برقہ پوش گیسو تراش کو دھر دبوچ لیا ،تاہم بقول اُنکے پولیس نے ٹیر گیس شلنگ کرکے اُسے اپنی تحویل میں لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ قصبہ اونتی پورہ میں لوگوں نے ایک مشکوک برقہ پوش شخص کو گیسو تراش سمجھ کر پکڑ لیا اور اسکی درگت بنائی ۔انہوں نے کہا کہ جب یہ خبر علاقے میں پھیل گئی ،تو پولیس نے یہاں پہنچ کر ٹیر گیس شلنگ کی اور برقہ پوش گیسو تراش کو اپنی تحویل میں لیا ۔اونتی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر ،جموں شاہراہ پر لوگوں نے ٹریفک کی نقل وحرکت کو مسدود کرکے رکھا دیا اور شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے حوالے سے کارروائی عمل میں لائی ۔پولیس کا کہناتھا کہ حراست میں لئے گئے شخص سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور اُس کا تعلق نور پور او نتی پورہ سے ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو ہجوم نے مار پیٹ کرکے لہو لہان کردیا تھا اور اُس کو ریسکیو کیا گیا ،تاکہ اصل حقائق منظر عام پر لائے جاسکے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں 100سے زاید گیسو تراشی کے واقعات رونما ہوئے ،لیکن ابھی یہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے معمہ بنا ہوا ہے ،کیو نکہ ابھی تک کسی بھی گرفتار عمل میں لاکر یہ نہیں واضح ہوا کہ گیسو تراشی کے واقعات کیونکر رونما ہورہے ہیں اور اسکے پیچھے کیا محر کات کار فر ما ہے ۔گیسو تراشی کے واقعات کے باعث خواتین میں کافی نفسیاتی دباؤ پایا جارہا ہے جبکہ اس معمہ پر دو مرتبہ ہڑتال اور درجنوں مرتبہ احتجاجی مظاہرے کئے جن میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial