دمحال ہانجی پورہ کولگام میں خوفناک گرینیڈ دھماکہ 

3عام شہری زخمی ،علاقے کا محاصرہ ،حملہ آؤروں کی تلاش شروع 
کولگام؍؍کے این این ؍ ؍جنوبی ضلع کولگام میں بدھ کو اُس وقت خوفناک گرینیڈ دھماکہ ہوا جب جنگجوؤں نے دمحال ہانجی پورہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ۔گرینیڈ دھماکے میں 3عام شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔دھماکے کے فوراً بعد فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آؤروں کی تلاش شروع کردی ۔اس ضمن میں کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ پولیس اسٹیشن پر جنگجوؤں نے بدھ کی دوپہر ایک ہتھ گولہ پھینکا ،جو پولیس اسٹیشن کے باہر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔دھماکے کے ساتھ ہی علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھا گنے لگے ۔عینی شاہدین کے مطابق گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا ،جسکی آہینی ریزوں کی زد میں آکر 3عام شہری زخمی ہوئے ۔پولیس حکام نے گرینیڈ حملے اور دھماکے میں تین عام شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ایس پی کولگام ہر میت سنگھ نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمیوں کی شناخت33سالہ اعجاز احمد بٹ ولدغلام محمد ساکنہ اشموجی کولگام ،24سالہ سبزار احمد حجام ولد غلام محمدساکنہ نند ی مرگ اور 35سالہ بلال احمد کھٹانا والد غلام حسن ساکنہ بنگی وارڈ کے بی پورہ کے بطور ہوئی ۔دھماکے کے فوراً بعد فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آؤروں کی تلاش شروع کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial