نامعلوم بندوق برداروں کی ترال میں فائرنگ 

شہری ہلاک ،علاقے کا محاصرہ ،حملہ آؤروں کی تلاش شروع
ترال؍؍کے این این؍؍جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کے کھاسی پورہ نامی گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کو نزدیک سے گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا ۔فائرنگ واقعہ کے بعد پولیس وفورسز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آؤروں کی تلاش شروع کردی ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق جنوبی قصبہ ترال کے مضافاتی کھاسی پورہ نامی گاؤں میں جمعہ کو اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب یہاں نامعلوم بندوق برداروں نمودار ہوئے جنہوں نے ایک شہری کو نزدیک سے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے سمرنجیت سنگھ ولد نانک سنگھ ، ساکنہ کھاسی پورہ ترال پر اپنے ہی گاؤں میں نزدیک سے گولیاں چلائیں۔معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں متعدد گولیاں مذکورہ شہری کے جسم میں پیوست ہوئیں،جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا۔مذکورہ شہری کو خون میں لت پت نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں سے اُسے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ صدر اسپتال سرینگر میں دوران علاج مذکورہ شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے قانونی لوازمات پُر کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کردیا ۔جونہی سمرنجیت سنگھ ولد نانک سنگھ ، ساکنہ کھاسی پورہ ترال کی میت آبائی گاؤں پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔بعد ازاں اُسکی آخری رسومات آبائی گاؤں میں ہی انجام دی گئیں ۔معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد گاؤں کا محاصرہ کرکے حملہ آؤروں کی تلاش شروع کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial