کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا اظہارِ رنج
سرینگر کے این ایس نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں المناک سڑک حادثے میں 35افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے منی بس کو پیش آئے حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں المناک سڑک حادثے میں 35افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے اللہ سے دعا مانگی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ یقینی بنائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسمادگان کے حق میں ایکش گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل سی سجاد کچلو نے بھی اس دلدوز سڑک حادثے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹریفک حکام سے اپیل کی کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ 25سیٹوں والی منی بس میں 52سے زائد سواریاں اُٹھانے کی اجازت کیسے دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اووروں لوڈنگ کو اَن دیکھا کرنے سے ایسے حادثات مسلسل پیش آرہے ہیں، جن میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کی تلافی ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial