کشمیر کی خونین صورتحال کا نوٹس لینے کی خاطر اقوام متحدہ خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کرے: پاکستان

۔2این جی اوز نے کشمیر سے متعلق رپورٹ میں مظالم کی بھیانک داستانیں بیان کیں: شاہ محمود قریشی
سرینگرکے این ایس پاکستان نے اقوام متحدہ سے کشمیرکیلئے تحقیقاتی کمیشن بنانے کی مانگ کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم یعنی اﺅآئی اسی سے کشمیرکی بگڑتی صورتحال کاجائزہ لینے کی اپیل کی ۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سعودی عرب کے مقدس شہرمکہ مکرمہ میں جاری اﺅآئی سی اجلاس کی اففتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایاکہ کشمیریوں کا حق خودارادیت بزوربازو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس وجہ سے جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔شاہ محمودقریشی کاکہناتھاکہ کشمیری قیادت مسلسل قید اورنظربندیوں کا نشانہ بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوج کے جودل میں آئے کرنے کیلئے آزاد ہے کیونکہ بھارت سرکارنے اپنی فوج اورفورسزکوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکی صورتحال مسلسل ابتری کی طرف گامزن ہے ،اسلئے اقوام متحدہ کشمیریوں پرجاری مبینہ بھارتی مظالم کے حوالے سے تحقیقات کیلئے ایک خصوصی کمیشن بنائے ۔پاکستانی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ کشمیرمسئلے کے حل اورکشمیرمیں جاری حقوق انسانی پامالیوں کوختم کرانے میں اسلامی تعاﺅن تنظیم کااہم رول ہے ،اسلئے اﺅآئی سی کشمیرکی بگڑتی صورتحال کاجائزہ لیکراپنی پالیسی مرتب کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2این جی اوزنے اپنی رپورٹ میں جموں وکشمیرمیں جاری ریاستی مظالم کی بھیانک تفصیلات بیان کیں۔انہو ں نے کہاکہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پردیرینہ ترین تصفیہ طلب مسئلہ ہے،اسلئے اقوام متحدہ کااہم رول بنتاہے۔انہوں نے اسبات پربھی زوردیاکہ اوآئی سی رابطہ گروپ دوٹوک اندازمیں حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرے جب کہ اسلامی تعاون تنظیم حقائق معلوم کرنے والے اپنے مشن کو کشمیربھجوانے کا مطالبہ دہرائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتا ہے، جبکہ پاکستان فلسطین کی صورتحال پرخاموش نہیں رہے گا۔پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں وکشمیر پر رابطہ گروپ کا اہم اجلاس بلانے پرسیکریٹری جنرل اوآئی سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرکاءکی بھرپور حمایت مظلوموں کے لئے باعث راحت اورتقویت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial