گرفتاریاں برحق آواز کو دبانے کا مذموم حربہ: مسلم لیگ

ہندوستان طاقت کے بل پر کشمیریوں کو زیر کرنا چاہتا ہے
سرینگر؍؍کے این ایس ؍ ؍مسلم لیگ نے جماعت اسلامی کے زعماؤں اور عام لوگوں کی گرفتاری کو کشمیریوں کی مبنی برحق آواز کو دبانے کامذموم حربہ اور ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کو موصولہ بیان کے مطابق مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی نے بیان میں کہا کہ طاقت کی بنیاد پر کشمیر میں قبرستان کی خاموشی برپا کرنے سے ہندوستان کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا بلکہ ان کے ان انسانیت سوز اقدامات سے کشمیریوں کا مبنی بر حق موقف مزید مضبوط ہوگا کیونکہ جس طرح پورے کشمیر کو فوج اور پولیس کی تحویل میں دیا گیا اور اسے عملاََ ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر کے عوام کا جینا دوبھرکیا گیااور تھانوں و جیلوں کو بے گناہوں سے آباد کیا گیااُس سے یہ عیاں اور واشگاف ہوجاتا ہے کہ ہندوستان جمہوری اصولوں کو پامال کرتے ہوئے یہاں ڈر اور خوف کا موحول قائم کرکے صرف اور صرف طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیر کرنا چاہتا ہے ۔محمد رفیق گنائی نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ گواہ ہے کہ وقت وقت پر یہاں کئی مزموم حربوں وہتھکنڈوں کو آزمایا گیا اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا گیا لیکن کشمیری قوم و قیادت نے اتحاد و اتفاق اور سوجھ بوجھ کے ذریعے ہمیشہ ان سازشوں کو ناکام بنایااور ان کا توڑ کیا اسی طرح آج بھی ماضی کی طرح ان تمام سازشوں کو خاک میں ملایا جائے گا جن سازشوں کا مقصد کشمیری قوم کی مبنی بر حق آواز پرشب خون مارنا ہوبھلے ہی قوم کے قائدین کو مختلف طریقوں سے زیر کرنے کی لاحاصل کوشش کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے کیونکہ یہ قوم سیاسی طور انتہائی بالغ ہوچکی ہے جو اپنے پیدائشی حق کو پانے میں ایک انچ بھی پیچھے ہٹنا گوارہ نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial