آر ایس ایس کے سازشی فتنوں کو عوام کی یکجہتی نے پسپاہ کردیا: سیول سوسائٹی کارڈی نیشن کمیٹی

35Aکے تصفیہ تک انتخابات لاحاصل مشق
کشمیر دشمن جماعتیں عوام کو چناؤی عمل میں دھکیلنے کے لیے لالچ کا سہارا لے رہی ہیں
سری نگر؍؍کے این ایس ؍؍سیول سوسائیٹی کارڑنیشن کمیٹی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے طرز عمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماتیں ریاست کے تینوں خطے اور سرحدی علاقوں میں رہایش پزیر لوگوں کو مختلف مراعات اور مرکزی اسکیموں کی لالچ دیکر انتخابات میں حصہ لینے کی دعو ت دیکر انہیں اکسانے کی کوشش کر رہی ہیں چونکہ جموں کشمیر کی راے عامہ نے ان انتخابات میں شامل ہونے کی کوشش کو لا حاصل مشق قرار دیتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں وکشمیر سیول سوسائٹی کارڈی نیشن کمیٹی نے بدھوار کو سرینگر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ ریاست میں نامساعد حالات کے باوجود پنچائتی اور بلدیاتی انتخابات کو منعقد کرانے کے لیے دونوں جماعتیں ریاست کے تینوں خطوں سے وابستہ عوام اور سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو مختلف مراعات کا جھانسا دے کر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اُکسانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ انہیں جموں کشمیر میں انتخابات میں امید وار دستیاب نہیں ہونگے اس لئے اب وہ متبادل امید واروں کی تلاش میں لوگوں کو لالچ دے رہی ہیں۔ سیول سوسائیٹی کارڈیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ موجودہ نا مساعدحالات کے پیش نظر مرکزی حکومت گزشتہ دوسال سے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کا الیکشن نہیں کرا سکی ہے ۔سپریم کورٹ میں اس وقت دفعہ35A اوردفعہ370 زیرسماعت ہے، کشمیریوں کا تشخص، انفرادیت اور شناخت کو پس پشت ڈال کر انتخابات کرانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے دفعہ35A کے سلسلے میں چار مہینے کا وقفہ دیا ہے جب تک سپریم کورٹ جموں کشمیر کے بارے میں حتمی فیصلہ صادر نہیں کرتی تب تک الیکشن کومنعقد کرانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کشمیر کی آب و ہوا میں ایندھن ڈال کر ریاست کو مذہبی اور علاقائی بنیاد پر تقسیم کرنے کے در پے ہے ۔سیول سوسائیٹی کارڑنیشن کمیٹی نے کانگریس کے صدر اور پارٹی کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر ان انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیول سوسائیٹی کارڑنیشن کمیٹی کی کوشش ضرور رنگ لائے گی اور ریاستی عوام کے متحد ہو جانے کے سبب سپریم کورٹ بھی دفعہ 35Aاور دفعہ 370 کر خارج کر دے گی۔ کمیٹی نے اس سلسلے میں مسلم ،ہندو، سکھ،اور بودھ بھائیوں سے متحد ہو کر آر ایس ایس بی جے پی کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس موقعے پر کمیٹی کے ممبران جن میں مظفر شاہ، ایڈوکیٹ میر جاوید، سکھ فیڑریشن کے چیرمین سردارجگموہن سنگھ رینہ اور ایڈوکیٹ یاسمین وانی شامل ہیں، نے عوام اوردیگر تنظیموں کاشکرایہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *