انتخابی عمل میں حصہ لینا جدوجہدکیلئے سم قاتل:ملک یاسین

نامعلوم ہاتھوں حریت پسندوں کی ہلاکت بڑی سازش:صحرائی
سری نگر؍؍کے این این ؍؍لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک نے عوام سے الیکشن کابائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آئین ہندکے تحت ہونے والے الیکشن میں حصہ لینارواں جدوجہدکیلئے سم قاتل ہے ۔اس دوران تحریک حریت کے چیئرمین محمداشرف صحرائی نے نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں حریت پسندوں کی ہلاکت کوبڑی سازش قراردیتے ہوئے ایسے حربوں کامقصدکشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہدکوکمزورکرناہے۔کے این این نمائندے کے مطابق لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک ،تحریک حریت کے چیئرمین محمداشرف صحرائی اوردیگرکئی مزاحمتی لیڈراورکارکن سوموارکی صبح بومئی سوپورپہنچے جہاں انہوں نے سنیچرکے روزنامعلوم افرادکے ہاتھوں جاں بحق کئے گئے ایک مزاحمتی کارکن 45سالہ حکیم الرحمان کے پسماندگان کیساتھ یکجہتی اورتعزیت کااظہارکیا۔یہاں جمع لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمدیاسین ملک نے سوگوارخاندان کیساتھ ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کے عزم واستقلال کوکمزورکرنے کیلئے کئی ہاتھ سرگرم ہیں ۔انہوں نے حکیم الرحمان کی ہلاکت کوایک سازش سے تعبیرکرتے ہوئے کہاکہ ایسی ہلاکتوں کامقصدکشمیری قوم کے اندرنفاق اورایکدوسرے کے تئیں شکوک وشبہات پیداکرناہے۔ملک یاسین نے مجوزہ پنچایتی وبلدیاتی انتخابات کے تناظرمیں کہاکہ لوگوں کوآئین ہندکے تحت ہونے والے ہرالیکشن عمل سے دوررہناچاہئے کیونکہ بھارت کشمیری عوام کی الیکشن میں شرکت کوبین الااقوامی سطح پرغلط اندازمیں پیش کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھلے لوگ بجلی ،پانی ،سڑک اوردوسرے روزمرہ مسائل کاسدباب کرانے کیلئے ووٹ ڈالیں لیکن بھارت عالمی برادری کویہ تاثردیتاہے کہ کشمیری آئین ہنداوربھارت کی بالادستی کوتسلیم کرتے ہیں ۔ملک یاسین کاکہناتھاکہ ہراُس عمل کابائیکاٹ کیاجاناچاہئے جس کے نتیجے میں رواں جدوجہدکمزورہوجائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم کم مظالم ڈھانے والی سیاسی جماعت کے حق میں اپناووٹ ڈالتے ہیں لیکن اسکاسب سے زیادہ فائدہ بھارت اُٹھاتاہے۔محمدیاسین ملک نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ الیکشن عمل سے دُوررہیں۔اس موقعہ پرتحریک حریت کے چیئرمین محمداشرف صحرائی نے کہاکہ نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں حکیم الرحمان جیسے حریت پسندوں کی ہلاکت ایک بڑی سازش کاحصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک مخالف قوتیں چاہتی ہیں کہ کشمیری قوم کے اعصاب پرسوارہوں ،اوروہ یہ بھی کوشش کرتی رہتی ہیں کہ کشمیریوں میں ایکدوسرے کے تئیں شکوک وشبہات ہوں تاکہ ایک تیرسے کئی شکارہوسکیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم نے کئی ایسی سازشوں کامقابلہ کرکے ماضی میں انکوناکام بنادیاہے ۔ محمداشرف صحرائی نے نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں حریت پسندوں کی ہلاکت کوبڑی سازش قراردیتے ہوئے ایسے حربوں کامقصدکشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہدکوکمزورکرناہے۔اس دوران دیگرکئی مزاحمتی تنظیموں کے لیڈروں اورسینئرکارکنوں نے بھی حکیم الرحمان کی یادمیں منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کوشاندارالفاظ میں خراج پیش کیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *