انصارغزوۃ الہندکابالائے زمین ورکرشیری میں گرفتار

ترال کے گرفتارنوجوان عرفان سے پوچھ تاچھ جاری:پولیس
سری نگر؍؍کے این این؍؍پولیس نے فورسزکے اشتراک سے بارہمولہ ،اوڑی شاہراہ پرشیری کے نزدیک ترال کے ایک نوجوان کوایک ہتھ گولے سمیت گرفتارکرلیاجسکے بارے میں بتایاجاتاہے کہ وہ انصارغزوۃ الہندکابالائے زمین ورکرہے اورکوئی واردات انجام دینے کیلئے جارہاتھا۔کے این این کوپولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان کے مطابق عرفان احمدگنائی ولدمحمدرمضان ساکنہ رٹھسونہ ترال کوناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اورفورسزنے مشترکہ کارروائی کے دوران بارہمولہ ،اوڑی شاہراہ پرواقع قصبہ شیری کے نزدیک گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کاانصارغزوۃ الہندکابالائے زمین ورکرہے اوروہ کوئی واردات انجام دینے کیلئے جارہاتھا۔پولیس بیان میں بتایاکہ عرفان گنائی کی تحویل سے ایک گرینیڈبرآمدکیاگیا۔مذکورہ نوجوان کاموبائل فون بھی ضبط کیاگیا،اورابتدائی پوچھ تاچھ میں اُس نے بتایاکہ وہ انصارغزوۃ الہندکابالائے زمین ورکرہے۔پولیس کے مطابق عرفان گنائی نے ابتدائی پوچھ تاچھ میں بتایاکہ وہ کوئی ملی ٹنسی کارروائی انجا م دینے کیلئے اوڑی جارہاتھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کیخلاف پولیس تھانہ شیری بارہمولہ میں ایف آئی آرزیرنمبر39/2018زیردفعہ13/ULAکے تحت کیس درج کیاگیا،اوراُسے مزیدپوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *