اونتی پورہ میں پٹن سے تعلق رکھنے والاجنگجوگرفتار

اسلحہ وگولی باروداورنجی گاڑی ضبط،پوچھ تاچھ جاری:پولیس
سری نگر؍؍کے این این؍؍پولیس اورفورسزکے مشترکہ دستے نے منگل کوشام دیرگئے پٹن سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی جنگجو کواسلحہ وگولی بارودسمیت گرفتارکرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ جنگجوکادیگرسرگرم جنگجوؤں کیساتھ رابطہ تھا،اوروہ اُن سے ملنے جارہاتھا۔کے این این کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس اورفورسزنے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران منگل کی شام عبدالمجیدشاہ ساکنہ اقبال کالونی پٹن کواونتی پورہ کے نزدیک اُسوقت گرفتارکرلیاجب وہ ایک نجی گاڑی زیرنمبرDL9CM-0213میں سوارہوکرجارہاتھا۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے جب گاڑی روک کراسکی تلاشی لی تواس میں سے کچھ اسلحہ وگولی باردودکے علاوہ قابل اعتراض چیزیں بھی برآمدکی گئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ گاڑی اوراسے برآمدہونے والے اسلحہ وگولی بارودکوضبط کرنے کیساتھ عبدالمجیدشاہ نامی شخص کوگرفتارکیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دواران گرفتارشخص نے بتایاکہ اُسکاسرگرم جنگجوؤں کیساتھ رابطہ تھا،اوروہ اُن سے ہی ملنے جارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ اقبال کالونی پٹن کے رہنے والے جنگجوعبدالمجیدشاہ کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر133/2018زیردفعہ7/25آرمزایکٹ کے تحت پولیس تھانہ اونتی پورہ میں کیس درج کیاگیا،اوراُسے مزیدپوچھ تاچھ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *