جموں میں بین ریاستی منشیات فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب

۔2.6کروڑ روپے کی چرس بر آمد،20ہزار نقدی ضبط، 3غیر ریاستی اسمگلرگرفتار
بڈگام میں بد نام زمانہ منشیات فروش پولیس کے یاتھوں گرفتار، کیس درج
جموں، بڈگامکے این ایس جموں پولیس نے 3غیر ریاستی منشیات فروش کو2.6کروڑ روپے مالیت کی چرس نقدی20ہزارسمیت گرفتار کر کے ایک بین منشیات فروشی کے نیٹ ورک کاپر دہ فاش کیا۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھر وسطی ضلع بڈگام پولیس نے علاقے کے بدنام زمانہ منشہات فروش گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں کے نگروٹہ علاقے میںپولیس کی ایک ایک ناکہ پارٹی نے چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روک کر اسکی تلاشی لی ہے جس دوران گاڑی سے 13کلو گرام چرس بر آمد کی گئی ۔پولیس نے مذید کاروائی عمل میں لاتے ہوئے موقعے پر ہی3 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ا±ن کے قبضے سے2.6کروڑ روپے کی چرس بر آمدکرنے کے علاوہ مذکورہ گاڑی سے نقدی20ہزار روپے بھی ضبط کئے گئے ہیں۔پولیس نے بتایاکہ اس گاڑی میں ڈرائیور سمیت جو افراد سفر کررہے تھے ا±ن میں غلام حیدر شیخ ولد چاند بھائی،محمد الیاس شیخ ولد غلام جعفر اور طالب حسین سعید ولد محمد حسین ساکنان احمد آباد گجرات شامل تھے۔اس ضمن میں پولیس سٹیشن نگروٹہ میں کیس درج کرکے تحقیقاتی عمل شروع کیا گیا ہے۔ادھر پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان کے مطابق جمعہ کو بڈگام پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق نصر ا للہ پورہ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران عبدالحمید میر عرف حمید بھگوان ولد عبدالغنی میر ساکنہ نصرا للہ پورہ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 95گرام چرس برآمد ہوا۔پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial