خصوصی پوزیشن کی تقدیر آنے والا وقت ہی طے کرےگا: اویناش رائے کھنہ

بی جے پی اسمبلی الیکشن میں اپنے بل پر حکومت قائم کرےگی
سرینگرکے این ایس بی جے پی لیڈر اویناش رائے کھنہ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار دفعہ 35Aاور 370پر مناسب وقت پر فیصلہ لےگی جو ریاستی اور ملکی عوام کے مجموعی مفاد میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 35Aاور 370کےساتھ کیا معاملہ کیا جائےگا، وہ آنے والا وقت ہی بتائےگا۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی لیڈراویناش رائے کھنہ نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ مودی سرکار دفعہ 35Aاور 370پر مناسب وقت پر فیصلہ لےگی۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی پوزیشن کے حوالے سے مرکزی سرکار جو بھی فیصلہ کرےگی وہ جموں وکشمیراور ملکی عوام کے مجموعی مفاد میں ہوگا۔اویناش رائے کھنہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے بل پر حکومت قائم کرےگی۔ ”ریاست جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابات سے متعلق فیصلہ لے گی، بی جے پی اپنے دم پر الیکشن لڑےگی اور انتخابا ت میں مضبوط منڈیٹ کےساتھ اُبھر کرسامنے آئیگی“۔ دفعہ 35Aاور 370سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ بس انتظار کریں، وقت ہی سب کچھ طے کرےگا۔ دفعہ 35Aاور 370کےساتھ کیا معاملہ کیا جائےگا، وہ آنے والا وقت ہی بتائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار مناسب وقت پر دفعہ 35Aاور 370سے متعلق فیصلہ لےگی۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی پوزیشن سے متعلق جو بھی فیصلہ کیا جائےگا اُس میں جموں وکشمیر کےساتھ ساتھ ملک بھر کا مجموعی مفاد شامل ہوگا۔سابق مخلوط پی ڈی پی، بی جے پی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے اویناش رائے کھنہ نے بتایا کہ سابق مخلوط حکومت نامکمل سرکار تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی الیکشن منعقد کئے جائیں گے، بی جے پی اپنے بل کر حکومت قائم کرےگی۔ اس دوران انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے ریاست میں بھروسے اور اعتماد کی فضا کو قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ گورنر موصوف نے جس طرح سے کرپشن کےخلاف مورچہ سنبھالااور بڑے بڑے مگرمچھوں کو بے نقاب کیا، اُس سے ریاستی عوام کے اندر اعتماد کی فضا دوڑ پڑی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial