ریاستی حکومت کی سیکورٹی سے متعلق تازہ ایڈوائرزی

سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کو خطرہ، دورہ¿ کشمیر مختصرکریں
سرینگرکے این ایس موجودہ پرتناﺅ صورتحال کے بیچ ریاستی حکومت نے سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں دورہ¿ کشمیر مختصر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاستی حکومت نے جمعہ کو کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موجودہ پرتناﺅ صورتحال کے بیچ سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الفور اپنا دورہ کشمیر مختصرکریں۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شلین کبرا کی دسخت شدہ ایڈوائزری میں وادی کشمیر کی سیر پر آئے ہوئے سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کو اپنے کشمیر شیڈول کو مختصر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاحوں اور یاتریوں سے کہا گیا ہے کہ جتنا جلد ہوسکے اتنا ہی وہ کشمیر دورہ مکمل کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ”دہشت گردانہ حملوں سے متعلق خفیہ اطلاعات جن میں خصوصی طور پر امرناتھ یاتریوں کو نشانہ بنا نا مقصود ہے، اور وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا دورہ کشمیر جلد سے جلد مختصر کریں اور فوری طور پر کشمیر کو چھوڑ کر چلے جائیں“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial