سوپور میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان مسلح تصادم

۔2عدم شناخت جنگجوجاں بحق؛ اہلکار زخمی
علاقے میں مکمل ہڑتال ،انٹرنیٹ سروس معطل
سوپور کے این ایس شمالی کشمیر کے سوپور کے وار پورہ علاقے میں فورسزنے علاقے میں جنگجوﺅں کی موجود گی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیاجس دورا ن طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہو ا۔جس دوران دن بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں 2جنگجوﺅںجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک اہلکار صبح کی ابتدائی فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہوا جس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایامارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ اس واقعے میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا ۔تام فورسز نے جاں بحق ہوا جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا کے درمیان دن بھر جاری رہے ۔ادھر علاقے میںجھڑپ شروع ہونے اور ایک جنگجوﺅں کے جاں ہلاکت کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی علاقے میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ انتظامیہ نے امن و قانون کی صورت حال کو برارقرار رکھنے کے لئے انٹرنیٹ سروس کو معطل رکھا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور وارہ پورہ، ملما پنپورہ میں فوج کے32آر آر سی آر پی ایف اور ایس او جی سوپور نے علاقے میں جنگجوﺅں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائیاں شروع کی ہے جس دوران علاقے میں موجود جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر اند دھند فائرنگ کر کے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کے کوشش کی تاہم فورسز نے پہلے ہی تمام راستوں کو سیل کر دیا تھا۔ اس دوران فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس دوران یہاںگچھ دیر تک گولیوں کے گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا ہے جس دوران بعد میں پولیس ذرائع نے بتایا واقعے میں ایک جنگجوﺅں جاں بحق ہوا ہے جبکہ دوسرا علاقے میں چھپ گیا تھا جبکہ اس واقعے میں ایک اہلکار بری طرح زخمی ہوا جس کو فوری طور علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر فورسز نے کچھ منٹوں کی خاموشی کے بعد علاقے میں تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع جس دوران طرفین کے درمیان پھر ایک بار گولیوں ک شدید تبادلہ ہوا جو واقفے وقفے سے بعد دوپہر تک جاری رہا ہے جس دوران دن بھر جاری رہنے والے اس معرکے میں ایک اور جنگجوﺅںجاںنبحق ہوا ہے۔ادھر انتظامیہ نے علاقے میں فائرنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی امن وقانون کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے انٹرنیٹ سروس معطل کی ہے تاہم علاقے میں گرمائی تعطیلات کے نتیجے میں کالج پہلے ہی بند تھے ۔اس دوران علاقے میں جنگجوﺅں کی یاد میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ہے ۔پولیس ذرائع نے واقعے میں 2جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ علاقے میں فوج اور فورسز نے سنیچر کے صبح سویرے دو جنگجوﺅں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا جس دوران یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدیدتبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجوﺅں کوصبح اور ایک بعد دوپہرمار گرایا گیا ہے انہوں نے بتایا مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس شناخت کی کوشش میں مصروف ہے جبکہ علاقے میں شام دیر گئے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial