شمالی کشمیر میں تین روز میں دوسری خونین معرکہ آرائی

جیش محمد کے 2غیر مقامی جنگجو جاں بحق 
مہلوک جنگجو ؤں میں ’آئی ای ڈی ‘ دھماکے کاماسٹر مائنڈ بھی شامل :پولیس
سوپور؍؍کے این این؍؍شمالی کشمیر میں گزشتہ تین روز میں جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان دوسری خونین معرکہ آرائی ہوئی ۔ گلورہ لنگیٹ ہندوارہ کے بعد شیخ پورہ سوپور علاقے میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں عسکری تنظیم جیش محمد کے 2غیر مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے جسکی تصدیق ریاستی پولیس نے کی ۔معلوم ہوا ہے کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے تلیان آرمپورہ علاقے میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج کی22 آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف نے دوران شب مذکورہ علاقے کا محاصرہ کیا ۔فوج فورسز کو اطلاع ملی تھی ،کہ علاقے میں جنگجوؤں کا گروپ موجود ہے ،جس کے بعد اس پورے کا محاصرہ کیا گیا اورعلاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے مسدود بند کردئے گئے ،تاکہ جنگجوؤں فرار نہ ہوسکے۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی علی الصبح علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران جب سیکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی مخصوص مقام کی طرف جارہی تھی ،تو یہاں موجود جنگجوؤں نے اْن پر فائرنگ کی۔ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان صبح4 بجکر 30 منٹ پر آمنا سامنا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا ،جو کئی5 گھنٹوں تک جاری رہی۔جھڑپ کے باعث یہ پورا علاقہ گولیوں کی گن گرج اور دھماکوں سے لرز اٹھا ۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق جنگجوؤں کی نعشیں ڈرون طیارے سے تلاش کی گئی ۔پولیس ترجمان نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوپور انکاؤنٹر میں آئی ای ڈی دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔پولیس ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چکی پورہ شیخ پورہ سوپور میں پولیس ،فوج اور فورسز نے مشترکہ طور پر ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے کا محاصرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجو موجود ہے ،جسکے بعد یہاں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران یہاں موجود جنگجوؤں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔انہوں نے اس آپریشن کے دوران سب سے پہلے عام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ،جس کے بعد جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ،جنکی نعشیں اسلحہ وگولی بارود اور دیگر قابل اعتراض مواد کے ساتھ جائے جھڑپ سے برآمد کی گئیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق جنگجو کی شناخت علی عرف اطہر اور زید الرحمان ساکنا ن پاکستان کے بطور ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں مہلوک جنگجو عسکری تنظیم جیش محمد کے ساتھ کام کرتے تھے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ علی عرف اطہر جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر تھا او ر وہ 2014سے کشمیر میں سرگرم تھا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مہلوک جنگجو سوپور میں آئی ای ڈی دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا ،جس میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔پولیس ترجمان کے مطابق دونوں مہلوک جنگجو کئی جنگجویانہ کارروائیوں ،فورسز پر حملے اور عام شہریوں کو زیادتیوں کا نشانہ بنانے میں ملوث تھے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *