فاروق اعظم ؓ کی آداب حکمرانی ارباب حل وعقد کیلئے مشعل راہ 

خلیفہ دوم کو یوم شہادت پرمیرواعظ محمد عمر فاروق کانذرانہ عقیدت
سری نگر؍؍کے این این ؍؍ متحدہ مجلس علماء جموں کشمیر کے امیر اور حریت چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے چہار یار مصطفی ﷺخلیفہ راشد حضرت امیر المومنین ، خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پر دین اسلام کے اس عظیم المرتبت اور بلند نسبت فرزند کو ، انکی جلیل القدر اور بے مثال دینی و اسلامی خدمات ،سیاسی فتوحات اور تحریک اسلامی کے تئیں انکی بے پناہ اور بے مثال قربانیوں اور جد و جہد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کے این این کے مطابق حضرت فاروق اعظم کے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں میرواعظ نے کہاکہ اسلام کے اس بے باک، نڈر ، زبردست ا ور عادل رہنما نے اپنے زریں خدمات کے ذریعے دنیا کو عدل ،انصاف ، حریت ،مساوات ، مذہبی رواداری، انسان دوستی اور خدمت خلق کے اسلامی اور آفاقی اصولوں کو عام کرنے کے علاوہ دعوت و تبلیغ اور دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے جو انمٹ اور تاریخ ساز کارنامے انجام دئے ہیں وہ تا قیام قیامت ناقابل فراموش اورمینارۂ نور کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے خلیفہ راشدؓ کے بیش بہا کارناموں اور احسانات کو ہر سطح پر اور ہر لحاظ سے لافانی اور ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے حضرت فاروق اعظم کے دور خلافت کوایک انتہائی روشن ترین عدل و انصاف کا دور قرار دیا۔اس مرحلے پر میرواعظ نے خلیفۃ المسلمین حضرت فاروق اعظمؓ کی حیات طیبہ ، تعلیمات عالیہ اور سیرت پاک کو عام مسلمانوں کیلئے اور اصول و آداب حکمرانی کو دنیا بھر کے موجود ہ حکام اور امرا ء کیلئے مشعل راہ قرار دیا اور آپ کی ہدایات کو عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے انہیں اپنانے کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *