قدگام شوپیان میں مکانات کی توڑپھوڑ،مکینوں کازدوکوب

فورسزپرالزام،ڈی سی اورایس ایس پی شوپیان کرائیں گے تحقیقات
شوپیان/کے این ا/قدگام شوپیان کے لوگوں نے الزام لگایاہے کہ اتوارکی شام لری امام صاحب میں جنگجومخالف آپریشن ناکام رہنے کے بعدواپسی پرفورسزنے یہاں مکانات وگاڑیوں کی توڑپھوڑکرنے کیساتھ ساتھ کئی عام شہریوں کوبلاوجہ مارپیٹ کانشانہ بنایا۔کے این این کے مطابق قدگام شوپیا ن کے لوگوں نے بتایاکہ لری امام صاحب کاعلاقہ یہاں سے کافی دورپڑتاہے لیکن وہاں اتوارکے روزرونماہوئی صورتحال کی سزافورسزاہلکاروں نے اس گاؤں کے لوگوں کودی۔انہوں نے الزام لگایاکہ امام صاحب سے واپسی پرفورسزاہلکاروں نے قدگام میں اودھم مچادی۔لوگوں نے الزام لگایاکہ پتھربازی تولری امام صاحب میں ہوئی لیکن فوجی وفورسزاہلکاروں نے ہمیں بلاوجہ تشددکانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ یہاں مکانات کی کھڑکیاں توڑی گئیں،دروازے توڑی گئے ،گاڑیوں کی توڑپھوڑکی گئی ،گھروں میں گھس کرگھریلوسامان تہس نہس کیاگیا، اورکئی افرادکابغیرکسی اشتعال کے زدوکوب کیاگیا۔مقامی لوگوں کے بقو ل فوجی اہلکاروں کی مارپیٹ کے نتیجے میں کئی افرادزخمی ہوئے جن میں مزمل اسماعیل ڈار،شیرازاحمدچوپان اوردوسرے کئی شہری بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں آئے دنوں فورسزکے غیض وغضب کانشانہ بنناپڑتاہے ۔ایک میڈیارپورٹ میں ڈی سی شوپیان اوئیس احمداورایس ایس پی شوپیان سندیپ چودھری کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ قدگام شوپیان میں مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کرائی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *