پلوامہ میںبادودی سرنگ کا دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

ترال میں محاصرے کے دوران مقامی نوجوان گرفتار
پلوامہ کے این ایس پلوامہ کے لترعلاقے میں جنگجوﺅں کی طرف زیر زمین بادودی سرنگ ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں فوج کی ایک کیسپر گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ادھر دیور ترال میں محاسرے کے دوران فورسز نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر لے ضلع پلوامہ کے لتر علاقے میں جمعہ کے صبح55آر آرسے وابستہ ایک کیسپر گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی جس دوران جنگجوﺅں کی جانب سے زیر زمین چھائی گئی ایک بارودی سرنگ زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ذرائع نے بتایا اس واقعے میں گاڑی میں سوار سبھی اہلکار بنا کسی نقصان کے معزاتی طور بچ نکلے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے بتایا دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ کئی مکانوں کے شیشے بھی چکنا چور ہوئے ۔ادھردیور ترال نامی ایک گاﺅں کو فوج، سی آر پی ایف اور ایس اوجی نے جمعہ کے صبح سویرے محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ۔اس دوران علاقے میں تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ دن کے ایک بجے کے قریب جاری رہا ہے جہاں بعد میں علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان توفیق احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن دیور کو گرفتار کر کے فورسز اپنے ساتھ ہی لے گئے ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مزکورہ نوجوان کو کسی جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial