پلوامہ کے گڈورہ علاقہ میں جنگجومخالف آپریشن

محاصرے کے بعدسنگباری وٹیرگیس شلنگ:علاقہ میں کشیدگی
سری نگر؍؍کے این این؍؍جنوبی ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقہ میں اُسوقت سخت ٹکراؤکی صورتحال پیداہوئی جب یہاں فوج اورفورسزکی جانب سے جنگجومخالف کارروای عمل میں لانے کے بعدنوجوانوں نے سنگباری شروع کردی ۔جسکے جواب میں پولیس وفورسزنے آنسوگیس کے گولے داغے۔کے این این کومعلوم ہواکہ بدھ کوبعددوپہرفوج ،فورسز،پولیس اورٹاسک فورس کے اہلکاروں نے گڈورہ پلوامہ علاقے کامحاصرے کرکے تلاشی کارروائی شروع کی۔بتایاجاتاہے کہ چاروں اطراف سے علاقے کوسیل کرنے کے بعدجب سیکورٹی اہلکاروں نے ممکنہ طوریہاں موجودجنگجوکی تلاش شروع کی تومقامی نوجوان گھروں سے باہرآئے اورانہوں نے فورسزاہلکاروں پرسنگباری شروع کردی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوؤں کی موجودگی سے معلق اطلاع ملنے پرفوج ،فورسزاورپولیس اہلکاروں نے گڈورہ پلوامہ گاؤں کاکریک ڈاؤن شروع کیا۔ذرائع نے بتایاکہ پورے گاؤں کومحاصرے میں لینے کے بعدجب سیکورٹی اہلکاروں نے گھرگھرتلاشی کارروائی شروع کی توکچھ شرپسندعناصرنے یہاں خشت باری شروع کردی ،اوراُنھیں منتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کے کچھ گولے داغے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ مشتعل افرادکے منتشرہونے کے بعدیہاں گھرگھرتلاشی کارروائی بغیرکسی خلل کے عمل میں لائی گئی ۔اُدھرمقامی لوگوں نے بتایاکہ بعدسہ پہرتک یہاں تلاشی کارروائی جاری تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *