پولیس کو غیر مسلح کرنے کی افواہیں بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی: منیر خان

افواہ اُڑانے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی
سرینگرکے این ایس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) منیر احمد خان نے پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کئے جانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاداور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کےساتھ بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) منیر احمد خان نے پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کئے جانے کی افواہوں کو نکارتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بنیاد باتیں پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ٹویٹ جس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ ”پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اسلحہ سرکار کو واپس کریں اور تمام پولیس اسٹیشنوں کا چارج سی آر پی ایف اور فوج کے حوالے کردے“ پر اپنے رد عمل میں منیر احمد خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی افواہ بازی مجرمانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ خان کا کہنا تھا کہ جن عناصر نے اس قسم کی بے بنیاد باتیں پھیلائی ہے اس کی وجہ سے ماحول انتہائی حد تک خراب ہوا۔ جس کسی نے بھی اس بدنیتی پر مبنی افواہ کو اُڑایا ہے ہم اُس پر شکنجہ کسنے کی تیاری کررہے ہیں۔اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے ریاست اور ملکی سلامتی کےلئے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں اور یہ فورس مستقبل میں بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial