کشمیری آشپازوں کیلئے انتظامیہ کاہدایت نامہ 

وازوان کے پکوانوں میں کیمیائی رنگوں کااستعمال نہ کریں
سری نگر؍؍کے این این ؍؍ریاستی سرکار نے وازوان تیار کرنے کے دوران آشپازوں کی جانب سے مبینہ طور مضر صحت کیمیائی رنگوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک اہم اقدام کے بطور آشپازوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔ کے این این کو معلوم ہوا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کی جانب سے ایک ہدایت نامہ جاری کیاگیاہے ، جس میں متعلقہ کمشنر نے وازوان تیار کرنیوالے آشپازوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی جگہ وازوان تیار کرنے کے لئے جانے سے قبل متعلقہ دفتر کو مطلع کیاکریں۔ کمشنر فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے آشپازوں سے کہا کہ وہ اس جگہ کے بارے میں حکام کو پیشگی آگاہی فراہم کیاکریں ، جہاں انہیں وازوان تیار کرنے کے لئے جانا ہو۔ کمشنر فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے اس کے ساتھ ہی واضح کیاہے کہ وازوان کے مختلف پکوان تیار کرنے کے دوران آشپاز کسی بھی طرح کے کیمیائی رنگ یا دوسری ایسی کوئی چیز استعمال نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ایسے مصنوعی رنگ کھانے والوں کے لئے مضر صحت ثابت ہورہے ہیں۔ کمشنر فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے عام لوگوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ اپنی اوراپنے دوست واحباب کی صحت وسلامتی کے لئے خودبھی اس بات کا خیال رکھیں کہ پکوان تیار کرنے کے دوران آشپاز کیمیائی یا مصنوعی رنگوں کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیاکہ انتظامیہ روایتی وازوان کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے پکوان تیار کرنے کے دوران روایتی اور آمودہ مصالحہ جات کا ہی استعمال کیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *