گاندربل کا18سالہ نوجوان لاپتہ

والدین اورپولیس نے کیاعوامی تعاون طلب
گاندربل//وسطی ضلع گاندربل کے نُنرکاایک 18سال کانوجوان یکم ستمبرسے لاپتہ ہے ،جسکے باعث اُسکے اہل خانہ سخت پریشان ہیں ۔گاندربل پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے لاپتہ نوجوان کی تلاش شروع کردی۔کے این این کومعلوم ہواکہ 18سالہ راقب احمدلون ولدبشیراحمدلون ساکنہ ننرگاندربل یکم ستمبرکوگھرسے کہیں چلاگیالیکن مذکورہ نوجوان شام دیرگئے تک جب واپس گھرنہیں پہنچاتواہل خانہ کوفکرلاحق ہوگئی ،اورانہوں نے راقب کی تلاش شروع کردی لیکن اسکاکوئی سراغ نہیں مل پایا۔بشیراحمدلون نے پولیس تھانہ گاندربل پہنچ کراپنے جواں سالہ بیٹے کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ درج کرادی ۔پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعدراقب نامی نوجوان کی تلاش شروع کردی ،اوراس سلسلے میں گاندربل پولیس نے عام لوگوں سے بھی تعاون طلب کیا۔گاندربل پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ اگرکسی بھی شخص کو18سالہ راقب احمدلون ولدبشیراحمدلون ساکنہ ننرگاندربل کے بارے میں کوئی جانکاری یاعلمیت ہوتووہ موبائل نمبرات 0194-2416225،0194-2416564،0194-2416478اورپولیس کنٹرول روم کشمیرکے ڈائل فری نمبر100پررابطہ کرسکتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *