یاسین ملک جیل میںعلیل، طبی سہولیات سے محروم:ہمشیرہ کی پریس کانفرنس

رہا کرو یا علاج کرو، افراد خانہ کو فرنٹ چیرمین کی سلامتی سے متعلق تشویش
سرینگرکے این ایس جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیر مین محمد یاسین ملک کے افراد خانہ نے بتایاکہ ان کااکلوتا بیٹا تہاڑ جیل میں طبی و دیگر سہولیات سے محروم رکھے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی صحت بری طرح سے بگڑ گئی ہے ۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ یاسین ملک پر جو جائیداد جمع کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک دلی کے تہاڑ جیل میں تمام طبی اور دیگر اہم سہولیات سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں وہ طرح طرح کے بیماریوں میں مبتلا ہوا ہیں ۔ملک کی رہائش گاہ پر ان افراد خانہ جن میں ان کی ہمشیرہ نے ایک پرس کانفرنس میں بتایا کہ ملک جیل کی تنگ کوٹھری میں تمام سہولیات سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں ان کے صحت مکمل طور بگڑ گئی ہے انہوں نے بتایا کہ چیر مین محمد یاسین ملک 4ماہ سے ایک ہی کمرے میںاکیلے بند رکھا گیا ہے جہاں ایک بڑی روشنی دینے والی لائٹ 24گھنٹے کھلی رہتی ہے جس کے نتیجے میں ان کے آنکھوں میں روشنی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ انہوں یہ سننے کے بعد کہ یاسین ملک زمین پر سو رہا ہے کے بعد چار بیڈ شیٹ یہاں لئے تاہم کبھی جیل حکام نے بتایا یہ موٹی یو کبھی یہ پتلے کا بہانہ کر کے انہیں ان تک پہنچنے نہیں دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ملک پر جو جائیداد بنانے کا الزام لگایا گیا ہے وہ بے بنیاد ہے انہوں نے بتایا ملک نے تمام عمر سڑکوںپر گزاری ہے اس لئے انہیں جائیداد کو کیا کرنا ہے ۔پرس کانفرنس میں ہمشیرہ نے مذید بتایا کہ انہوں نے دلی ہائی کوٹ سے بھی اس حوالے سے رجو ع کیا ہے کہ یا انہیں مکمل علاج کیا جائے ۔ ہمشہرہ کا کہنا تھا ہمیں خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں بنا ءعلاج کے مارنا چاہتے ہیں انہوںنے بتایا اگر سرکار کو لگتا ہے یاسین ملک کو مارنے سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا تو ماروں اسے۔!۔انہوں نے سوال کیا ہے جب یاسین ملک جنگجو تھا تب اسے گرفتاری کے بعد آگرہ جیل میں بند رکھا گیا ہے جہاں ان کے ساتھ چار لوگ موجود رہتے تھے لیکن یہاں انہیں الیکے رکھنا انکی جان کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے برابر ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ یاسین ملک ایک سیاسی قیدی ہیں جیل اس کا گھر ہے لیکن انہیں علاج معالجے کے ساتھ ساتھ تمام سوہولیات میسئر رکھاجائے جو ان کے لئے انتہائی ضروری ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial